7 ستمبر 2015 - 14:23
ہر دور سے زیادہ اس دور میں دینی تعلیم کی ضرورت ہے: آیت اللہ مکارم شیرازی

آپ نے فرمایا کہ ہردورسے زیادہ اس دورمیں دینی علوم کی تعلیم حاصل کرنا واجب ہے کیونکہ آج کل دشمنوں کی جانب سے اسلام کے خلاف بہت زیادہ حملوں کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے بزرگ مرجع تلقید ’’آیت اللہ العظمیٰ ناصرمکارم شیرازی ‘‘ نے مسجد اعظم میں اپنے درس خارج کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس سال کا حج دیگرسالوں کے حج سے فرق رکھتا ہے لہذا حجاج کرام کو اسلامی وحدت کے فروغ کی کوشش کرنی چاہیے۔

آپ نے فرمایا کہ کہ تہذیب نفس کی بہت زیادہ  اہمیت ہے لہذا دینی مدارس کواس پرتوجہ دینی چاہیے۔

آپ نے فرمایا کہ انسان کی سعادت تہذیب نفس پرتوجہ کے مرہون منت ہے اوراگرایک انسان سعادت کے راستے پرچلنا چاہتا ہے تو اسے اس موضوع پرتوجہ دینی چاہیے۔

آپ  نے حوزہ ہائے علمیہ کے تعلیمی سال کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ہمیں منظم اوردقیق پروگراموں کے انعقا دکے ذریعے سعادت کی راہ پرگامزن ہونا چاہیے اورہمیشہ اس سلسلے میں کوشش کرنی چاہیے۔

آپ نے فرمایا  کہ ہردورسے زیادہ اس دورمیں دینی علوم کی تعلیم حاصل کرنا واجب ہے کیونکہ آج کل دشمنوں کی جانب سے اسلام کے خلاف بہت زیادہ حملوں کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے فرمایا کہ دشمن اپنی پوری طاقت کے ساتھ اسلام کے خلاف برسرپیکارہے لہذا دینی طلباء کو اس سلسلے میں بہت زیادہ محنت کرنی چاہیے تاکہ دشمن اپنےپلید اہداف میں کامیاب نہ ہوسکے۔

آپ نے اپنے خطاب میں تکفیریوں کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاہے کہ اس وقت تکفیری مسلمانوں کے مقابلے میں کھڑے ہوئے ہیں اوروہ دین اسلام پرکاری ضرب لگانے کی کوشش کررہے ہیں لہذا مسلمانوں کو ان مسائل کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہیے اورکسی کواپنے اندر تفرقہ ایجاد کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲